• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں دو ملین یورو کے ’یو این ‘ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

بدھ 09-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0591
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ترقیاتی منصوبے کے 10 ویں مرحلے کا افتتاح کیا گیا ہے جس کے تحت غزہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے 2 ملین یورو کی رقم مختص کی جائے گی اور اسکیم سے غزہ کے ایک ہزار افراد کو روزگارملے گا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام ترقیاتی ادارے کے عہدیداروں اورفلسطینی حکومت کے درمیان کل منگل کو ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت اقوام متحدہ نے غزہ میں دو ملین یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غزہ کی پٹی میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور غربت کو کنٹرول کرنے میں فلسطینی قوم کی مدد فراہم کرنا ہے۔

غزہ میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر باسل ناصر نے بتایا کہ دو ملین یورو کا امدادی پروگرام غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں ہونے والےترقیاتی پروگراموں کے سلسلے کی کڑی ہے۔اس سے قبل غزہ میں اقوام متحدہ کے 9 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

منصوبوں کی تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت غزہ کی پٹی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے جرمنی اورامداد مہیا کرنے والے دوسرے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو این کے امدادی اور ترقیاتی پروگراموں کو جرمنی کی بھرپور مدد حاصل ہے اور وہ غزہ میں سماجی بہبود کے منصوبوں میں شہریوں کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں دو ملین یورو کے ’یو این ‘ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.