• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے امریکا۔ اسرائیل خفیہ گٹھ جوڑ

بدھ 16-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0674
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے امریکا اور تل ابیب کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت واشنگٹن غزہ میں سرنگوں کو ختم کرانے کے لیے تل ابیب کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے باہمی تعاون کا اعلان اس خطرے کے تدارک کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ اس کے نتیجے میں غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کومسمار کرنے کا ایک بڑا موقع ملے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں سے نمٹنے کے لیے زیرزمین آئرن ڈوم سسٹم نصب کرنے کا بھی پلان تیار کیا ہے۔ اس کےعلاوہ سرنگوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کے لیے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے ماہرین بھی اپنی خدمات اسرائیل کو مہیا کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ امریکا نے سنہ 2016 ء کے دوران اسرائیل کو درپیش سرنگوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے 40 ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ اگلے دو برسوں سنہ 2017 ء اور سنہ 2018 ء کے دوران بھی امریکا اسرائیل کو سالانہ اتنی ہی رقم ادا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان غزہ کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے اعلان میں واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آئرن ڈوم کی بیٹریاں اپ گریڈ کرنے والی امریکا۔ اسرائیل کی مشترکہ فرموں کو امداد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

’’رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج جلد ہی غزہ کی پٹی کی سرحد پربنائی گئی باڑ کے ساتھ ساتھ جدید سینسر نصب کرے گا جو غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے کھودی گئی زیرزمین سرنگوں کی نشاندہی کے ساتھ زیرزمین ہونے والی کسی بھی قسم کی نقل وحرکت کا پتا چلانے میں مدد دے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے امریکا۔ اسرائیل خفیہ گٹھ جوڑ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.