مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساتھ مکمل اور دیر پا جنگ بندی چاہتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے متعدد تجاویز روبہ عمل ہیں تاہم فی الحال انہیں منظرعام پر نہیں لایا جاسکتا۔نیتن یاھو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر فوجی کارروائی میں حماس کو بھاری قیمت اٹھانا پڑتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 150 مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچی، اس کی حاملہ ماں اور ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا تھا۔