(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی تک گیس کی سپلائی لائن بچھانے کے لیے تیار ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو نے اپنے دورہ ہالینڈ کے دوران ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کمیٹی نے غزہ کی پٹی تک گیس کی سپلائی لائن بچھانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ہالینڈ کی حکومت کے تعاون سے غزہ کو گیس کی فراہمی کے لیے گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی تک گیس پائپ لائن ہالینڈ اور تل ابیب کے اشتراک سے بچھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں نیتن یاھو نے کابینہ سے منظری بھی حاصل کرلی ہے۔ غزہ کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ جنگ زدہ علاقے کو توانائی ، پانی اور بجلی کی ضروریات سے متعلق معاہدوں پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔
