• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے نیا کنٹرول ٹاور تعمیر کرنا شروع کردیا

جمعہ 01-01-2016
in عالمی خبریں
0
New Tower
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے ایک نیا کنٹرول ٹاور تعمیر کرنا شروع کیا ہے۔ نام نہاد سیکیورٹی اور نگرانی کی غرض سے تعمیر کیے جانے والے اس ٹاور سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نیا کنٹرول ٹاور الخلیل شہر میں تاریخی جامع مسجد الخلیل کے قریب ’’سعیر‘‘ قصبے میں تعمیر کرنا شروع کیا ہے۔ سعیر قصبے کی بلدیہ کے چیئرمین کاید جرادات نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ایک مقامی فلسطینی شہری اسماعیل عبد ربہ الشلالدہ کی نجی ملکیتی زمین پر کنٹرول ٹاور تعمیر کرنا شروع کیا ہے۔ اس کنٹرول ٹاور سے کچھ ہی فاصلے پر’’اصفر‘‘ نامی یہودی کالونی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور کے قیام کا مقصد یہودی کالونی کو فلسطینی مزاحمت کاروں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

جرادات کا کہنا تھا کہ سعیرقصبے میں فوجی کنٹرول ٹاور کے قیام کا اصل مقصد قصبے فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں بالخصوص الخلیل شہر میں صہیونی فوجیوں نے وحشیانہ کارروائیاں شروع کررکھی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں اسرائیلی فوج نے نیا کنٹرول ٹاور تعمیر کرنا شروع کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.