(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں سلفیت اور قلقیلیہ میں مقامی فلسطینی شہریوں کی ملکیتی سیکڑوں کنال قیمتی اراضی پرقبضے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غرب اردن کے شہروں سلفیت اور قلقیلیہ میں فلسطینیوں کی 2400 دونم اراضی پرقبضے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی سلفیت میں الزاویہ اور جنوب مشرقی قلقیلیہ میں سینیریا کے مقام پر فلسطینیوں کی 2400 دونم اراضی پرقبضہ کیا جائے گا۔سلفیت کے الزاویہ قصبے کے ایک مقامی عہدیدار نعیم شقیر نے بتایا کہ صہیونی حکام نے انہیں مطلع کیا ہے کہ وہ قصبے کی 2400 دونم اراضی پرقبضے کے لیے کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے مطابق مغربی سلفیت میں خلہ سریسیا، خلہ حمد، خلہ الوطاط، وادی النجاصاتم وادی القبلی، جبل الکرم ، دیر قسیس، الزرد، خلہ الکزبرہ اور القسطل کے مقامات سے اراضی غصب کی جائے گی۔
خیال رہے کہ الزاویہ قصبے کی کل اراضی 20 ہزار دونم ہے جس میں سے 8000 دونم اراضی اسرائیل کی تعمیر کردہ نسلی دیوار کی دوسری جانب یہودی آباد کاروں کے قبضے میں ہے۔
