تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے اتحاد سے فلسطینی بحران کا حل ممکن ہوسکتا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران میں تعینات فلسطینی سفیر صلاح الزواوی نے بدھ كے روز پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا كہ ناجائز صیہونی حکومت فوجی طاقت اور امريكہ كی حمايت كے ذريعہ فرات سے نيل تک كے علاقوں پر قبضہ كرنا چاہتا ہے۔۔فلسطينی سفير نے كہا كہ امريكہ نے اسرائيلی ميزائلوں سے شام پر حملہ كيا كيونكہ شام کی حكومت فلسطينی مظلوم عوام كی حمايت كر رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ نے 2003 كو عراق اور افغانستان كے تيل کے ذخائر كو تباہ كرنے اور دہشت گردوں كے لئے ہتھيار فراہم كرنے كے مقصد سے ان دونوں ممالک پر قبضہ كيا۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اتحاد سے فلسطین کے بحران کا حل ممکن ہو سکتا ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم اسیر کو سرکاری سطح پر منائیں۔
اس موقع پرانہوں نے كہا كہ فلسطينی قيديوں كا موضوع نہايت اہم ہے اور گزشتہ سالوں كے دوران مغرب نے اسلامی دنيا كو ايشيا اور افريقی خطوں ميں الگ كيا اور صہيونيوں نے 1987ء ميں تمام فلسطين پر ناجائز قبضہ كر ليا۔