• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عمونا یہودی کالونی کے آباد کاروں کےلیے نئی کالونی تعمیر کرنے کی ہدایت

جمعہ 03-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5923
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب سے عدالت کے حکم پرخالی کرائی جانے والی یہودی کالونی’عمونا‘ کے آباد کاروں کے لیے ایک نئی کالونی تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نیتن یاھو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ’عمونا‘ یہودی کالونی کے آباد کاروں کے لیے متبادل کالونی تعمیرکریں اوران کے لیے بہترین مکانات تعمیرکیے جائیں۔

خیال رہے کہ ’عمونا‘ کالونی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے اور اسرائیلی سپریم کورٹ نے اس کالونی کو خالی کرنے اور اس کی اراضی اس کے فلسطینی مالکان کو دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھونے ڈیڑھ ماہ قبل عمونا کالونی کے آباد کاروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے لیے فلسطین ہی میں متبادل کالونی تعمیر کریں گے اور عمونا کالونی کو خالی کرنے کے بعد انہیں وہاں منتقل کیاجائے گا۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے عمونا کالونی کے 28 مکانات میں آباد کیے گئے 200 سے 300 آباد کاروں کو متبادل مکانات میں منتقل کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ پولیس اس حوالے سے یہودیوں کی منتقلی کے آپریشن میں تعاون کی تیاری کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعمونا یہودی کالونی کے آباد کاروں کےلیے نئی کالونی تعمیر کرنے کی ہدایت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.