• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عباس ملیشیا کا فلسطینی اسیرہ کے گھرپرچھاپہ، تلاشی کے دوران چھ طلباء گرفتار

پیر 21-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0726
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون کے گھر پرچھاپہ مار کرگھر میں توڑپھوڑ کی ہے۔ تلاشی کی مختلف کارروائیوں میں عباس ملیشیا نے چھ فلسطینی طلباء کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے اتوار کے روز الخلیل شہر میں صوریف کے مقام پر اسرائیلی جیل میں قید کینسر کی مریضہ خاتون عبیر القاضی کے گھر پرچھاپہ مارا۔ تلاشی کی آڑ میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ عبیر کے اہل خانہ نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ عبیر کے بیٹے کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور اس کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپہ مارا گیا ہے۔

ادھر عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے غرب اردن میں تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران کم سے کم چھ فلسطینی طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ الخلیل میں جامعات کے طالب علم محمد ابراہیم نجاجرہ کو بیت لحم سے حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ذویگ کا بیٹا خالد طفش جب کہ ایک دوسرے رکن پارلیمنٹ انور زبون کا بیٹا ھمام زبون بھی حراست میں لیا گیا۔الخلیل شہر میں عباس ملیشیا نے احمد الحجاج نامی ایک طالب علم کو سیکیورٹٰ مرکز میں طلب کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ دو دوسرے طلباء عبیدہ الشیخ اور عثمان الشیخ کو بھی گرفتار کرنے کے بعد حراست مرکز میں منتقل کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا کا فلسطینی اسیرہ کے گھرپرچھاپہ، تلاشی کے دوران چھ طلباء گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.