• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی علماء کونسل کا فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے فوری حل کا مطالبہ

جمعہ 15-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1008
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالم اسلام کے نمائندہ ممتاز علماء پر مشتمل بین الاقوامی علماء کونسل نے ترکی میں آج جمعرات کو منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے شرکاء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے فوری حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

رپورٹ کے مطابق علماء کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم ’’اسلامی تعاون تنظیم‘‘ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ فلسطین، کشمیر، عراق، شام، مصر،لیبیا، یمن، صومالیہ، بنگلادیش، میانماراور دنیا میں موجود مسلمان اقلیتیوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالم اسلام کے بڑے مسائل بالخصوص کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کے حل نہ ہونے کی بنیادی وجہ مسلم ممالک کی قیادت میں پایا جانے والا انتشار ہے۔ جب کہ عالمی سطح کے تنازعات کے حل کے لیے مسلم امہ کی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

عالمی علماء کونسل کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے مگر بدقسمتی سے دنیا کی اس دوسری بڑی سپرپاور نے آج تک ان دونوں تنازعات کے حل کے سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں۔ کشمیر اور فلسطین جیسے ایشوز کے حل کے لیے مسلمان ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ہوگی۔

علماء کونسل نے دنیا میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگ کو تیز کرنے اور دہشت گردی کی وجوہات ختم کرنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلم دنیا کے مسائل کا حل نہ ہونا دہشت گردی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعالمی علماء کونسل کا فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے فوری حل کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.