• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی عدالت میں اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں

ہفتہ 13-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4005
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بین الاقوامی فوج داری عدالت ’’آئی سی سی‘‘ میں سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے شواہد فراہم کرنے والی فلسطینی انسانی حقوق کارکن کو مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ اداروں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

دوسری جانب ہالینڈ کی حکومت نے فلسطینی سماجی کارکن کو دی گئی قتل کی دھمکیوں کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی قانون دان اور انسانی حقوق کئ کارکن ندیٰ کسونسن کا کہنا ہے کہ اسے رواں سال کے آغاز سے اس وقت سے قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں جب اس نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے شواہد پیش کیے تھے۔ اس کے بعد قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسے ہالینڈ کی قومی زبان، عبرانی، انگریزی اور عربی میں قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ ای میل اور موبائل فون کے ذریعے بھی کال کرکے اسے ڈرایا دھمکیایا گیا ہے۔ متعدد مرتبہ اس کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

ندیٰ کسونسن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی کہ دھمکیاں دینے والے کون ہیں مگر دھمکیاں دینے والے مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ اسے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے جرائم کو بے نقاب کرنے پر اپنی جان کی قربانی دینا ہوگی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے جرائم اور قتل کی دھمکیاں اسرائیلی خفیہ اداروں کا وتیرہ رہا ہے۔ فلسطینی سماجی کارکن کو قتل کی دھمکیاں بھی صہیونی خفیہ اداروں ہی کی طرف سے دی جا رہی ہیں۔

ادھر ہالینڈ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی سماجی کارکن کو قتل کی دھمکیوں سے متعلق اطلاعات کی تحقیقات کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی عدالت میں اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.