• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی برادری پیریس امن مارچ میں نیتن یاھو کی شرکت کی مذمت کرے: ترکی

جمعہ 16-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf world-community
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی نے اسرائیلی وزیراعظم کی گذشتہ اتوار کو فرانس کے صدر مقام میں دہشت گردی مخالف امن ریلی میں شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاھو کی امن مارچ میں شرکت کی کھل کر مذمت کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیریس میں دہشت گردی کے خلاف امن مارچ میں صہیونی وزیراعظم کی شرکت نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے نیتن یاھو کو اس امن ریلی میں شرکت کی دعوت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم خود دہشت گردوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے فرانس میں امن مارچ میں شرکت کے غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

مسٹر ابراہیم کالین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پیریس میں دہشت گردی کی مذمت کرکے مسئلہ فلسطین سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیتن یاھو کی فرانس میں احتاجی ریلی میں شرکت سیاسی مفادات کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اسلام فوبیا کا شکار ہے۔ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ اسلام فوبیا میں صہیونی پیش پیش ہیں۔

ترک صدر کے ترجمان نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کی جانب سے گستاخاںہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےاسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذاہب اور عقاید کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.