• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی برادری فلسطینیوں کی بہبود کی ذمہ داریاں پوری کرے: یو این

ہفتہ 28-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1518
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کے مطالبات کےحوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اونروا کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی باعزت کفالت سے بہتر اور کوئی کوشش نہیں ہوسکتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے ہائی کمشنر’’پئیر کرائنپول‘‘ نے ترکی کے شہر انقرہ میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے سیاسی حقوق کے حل کی تمام ذمہ داریاں عالمی برادری پرعائد ہوتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور مطالبات پر غور کیا جائے اور ان کے سیاسی مسائل حل کیے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے سیاسی حقوق کا مسئلہ حل ہونے سے عالمی برادری پر ان کا بوجھ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی کفالت کی ذمہ داری بھی تمام ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ مہاجر فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد مہیا کریں۔

مسٹر کرائنپول کا کہنا تھا کہ آج اگر فلسطینی پناہ گزین مجھ سے اپنے مستقبل اور سیاسی حقوق کی بات کرتے ہیں تو میں ان سے یہی کہہ سکتا ہوں کہ ان کی تکالیف کو جلد از جلد دور کیا جانا چاہیے۔

یو این عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور سیاسی مطالبات کے حوالے سے بالغ نظری اور زندہ ضمیری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے سیاسی حقوق کی کفالت کے لیے جدو جہد کا متبادل کوئی چیز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے بعد سے اب تک لاکھوں فلسطینوں کو ان کے گھروں سے نکالا جا چکا ہے جو اس وقت اندرون فلسطین اور بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد ایک کروڑ چوبیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی برادری فلسطینیوں کی بہبود کی ذمہ داریاں پوری کرے: یو این
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.