• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی بائیکاٹ تحریک کے اثرات، اسرائیلی کارخانے غرب اردن سے اٹھنے لگے!

جمعہ 11-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0618
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے جاری تحریک کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔بائیکاٹ تحریک کے نتیجے میں مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی کارخانے وہاں سے فلسطین کے دوسرے علاقوں میں منتقل کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں کاسمیٹک مصنوعات تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی نے اپنے تمام کارخانے غرب اردن سے فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقوں میں منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کاسمیٹک کمپنی’’اھافاہ‘‘ نےمغربی کنارے میں ’’متسبیہ شالوم‘‘ کالونی سے اپنے کارخانے اور مشینری اندرون فلسطین کے سنہ 1948 ء کے ’’عین جدی‘‘ نامی علاقے میں منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جب سے یورپی منڈیوں میں اسرائیل کی مصنوعات پر متنازع کا ٹیگ لگنا شروع ہوا ہے صہیونی مصنوعات کی خریداری ختم ہو کر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں غرب اردن میں قائم یہودی کمپنیوں کو اپنے کارخانے اندرون فلسطین منتقل کرنا پڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ سمیت بعض یورپی ملکوں میں اسرائیلی کارخانوں کو وہاں جاری بائیکاٹ تحریک کے نتیجے میں بند بھی ہونا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ B.D S کے نام سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک گذشتہ کئی ماہ سے یورپ سمیت کئی دوسرے ملکوں میں جاری ہے۔ اس تحریک کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعالمی بائیکاٹ تحریک کے اثرات، اسرائیلی کارخانے غرب اردن سے اٹھنے لگے!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.