• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی مظالم کے خلاف عالم اسلام کی خود قیادت کروں گا: ترک صدر

جمعہ 18-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala7104
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی روک تھام کے لیے عالم اسلام کی خود قیادت کروں گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر حسن روحانی کےساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز استبول میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو کھل کر بیان کیا جائے گا۔

صدر ایردوآن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن، جرمن چانسلر انجیلا مریکل اور پایائے روم پوپ  فرانسیس سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترک صدر ایردوآن اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اور غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے القدس اور غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور خطے میں جاری پیش رفت کے مطابق ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر ایرانی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے خلاف متفقہ مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفارت خانے کی القدس منتقلی خطرناک اقدام ہے، عالم اسلام کو اس کا مل کر جواب دینا ہوگا۔ ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوتن سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی مظالم کے خلاف عالم اسلام کی خود قیادت کروں گا: ترک صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.