(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بحرین کے عوام کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بحرین فرمانرواں کے اسرائیل کے خلاف ہونے والے کسی بھی احتجاج کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بحرین میں عوامی سطح پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بحرینی عوام صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں آل خلیفہ اور آل نہیان کے اقدامات کے خلاف مسلسل کئی دن سے لگاتار مظاہرے کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں تیزی اس وقت آئی جبکہ آل خلیفہ ملیشیا نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کر تے ہوئے کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔