• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی حکومت مشرق وسطٰی کیلئے سب سے بڑا خطرہ

جمعرات 30-08-2012
in عالمی خبریں
0
plf sayyed ali
0
SHARES
3
VIEWS

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو مشرق وسطی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے بدھ کو تہران میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون

سے ملاقات میں امریکہ اور بعض دوسری طاقتوں کی جانب سے صیہونی حکومت کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ یہ علاقے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اقوام متحدہ سے توقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی اقدام کرے گی۔  آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں انسانیت کی مشترکہ تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کےموقف پر زور دیتا ہے اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں موجود تشویش دور کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرے۔

آپ نے فرمایا کہ اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں نقص ہے اور دنیا کی سب سے زیادہ منہ زور طاقتیں جو ایٹمی ہتھیار کی حامل ہيں اور اسے استعمال بھی کرچکی ہیں، سلامتی کونسل پر مسلط ہوگئی ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اپنی دینی تعلیمات اور عقیدے کی بنیاد پر، شام کا بحران حل کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرنے کے لئے تیار ہے، تاکید کی کہ شام کے بحران کے حل کی ایک فطری شرط ہے اور وہ شام کے اندر غیرذمہ دار گروہوں کے لئے ہتھیار بھیجے جانے کا سلسلہ روکنا ہے۔  آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہيں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہيں کر رہا ہے اور وہ صرف بہانے کی تلاش میں ہيں، کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی پر اپنے قوانین کے مطابق یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تکنیکی اور سائنسی لحاظ سے ایران کی مدد کرے، لیکن آئی اے ای اے نے نہ صرف یہ کام نہيں کیا بلکہ مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے اور اسے استعمال نہ کرنے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقف امریکہ اور دوسرے ملکوں کی خوشامد کے لئے نہيں بلکہ مذہبی عقیدے کی بنا پر ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.