• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی حراستی مراکز میں عالمی رضاکاروں سے جنگی مجرموں والا سلوک

ہفتہ 04-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11621
0
SHARES
0
VIEWS

اسٹاک ہوم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے امدادی کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کے بعد ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔ عالمی امدادی کارکنوں جن میں ڈاکٹر اور سماجی اور انسانی حقوق کارکن شامل تھے کو عقوبت خانوں میں ٹارچر کیا گیا۔ انہیں کوڑوں اور آہنی لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ انکشاف غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے عالمی امدادی قافلے’سفینہ العودہ‘ میں شامل دو سویڈش کارکنوں نے کیا۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والی امدادی کارکن ڈیوانا لفرینی اور چارلی انڈرسن نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ارلانڈا ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی جہازوں کو فائرنگ کے بعد یرغمال بنایا۔ اسرائیلی فوجی کشتیوں کے اندر داخل ہوگئے اور وہاں پر موجود امدادی کارکنوں کو زدو کوب کیا۔ رضاکارون کو دھکے مارے۔

خاتون رضاکار نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے اسے جہاز کے عرشے پر گرایا۔ ایک فوجی نے دونوں ہاتھوں پر اپنے پاؤں رکھے۔ دوسرے نے گردن دبوچی جب کہ کئی فوجی انڈرسن کی ٹانگوں پر سوار ہوئے۔

دیگر تمام امدادی کارکنوں کے ساتھ بھی ایسا ہی مجرمانہ سلوک کیا گیا۔ جہاز کے کپتان کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ اس کے بعد تمام رضاکاروں کو عقوبت خانوں میں ڈالا گیا اور مسلسل چار دن تک جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہیں مسلسل چار دن تک جگائے رکھا گیا۔ شدید گرمی اور حبس میں رکھنے کے ساتھ ان پر گرم پانی پھینکا جاتا جس کے باعث کئی امدادی کارکنوں کی حالت غیرہوگئی تھی۔

انڈرسن نے بتایا یرغمال بنائے گئے امادی کارکنوں کی ضرورت کی ذاتی اشیاء بھی ان سے چھین لی گئیں۔ عقوبت خانوں میں ان کے ساتھ جنگی مجرموں والا سلوک کیا گیا۔۔ انہیں بجلی کے جٹکے تک لگائے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی حراستی مراکز میں عالمی رضاکاروں سے جنگی مجرموں والا سلوک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.