• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوج کا نیا ڈرامہ، شہداء کی دوسرے شہروں میں تدفین کا فیصلہ

جمعہ 10-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1641
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج جہاں ایک طرف نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو کئی کئی ماہ تک اپنے قبضے میں رکھنے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے وہیں اب نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جس کے تحت شہداء کو ان کے آبائی شہروں اور قصبات کے بجائے دوسرے شہروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسی صورت میں ان کے ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے اگر وہ انہیں اپنے آبائی علاقوں کے بجائے دوسرے شہروں میں دفن کرنے کے لیے تیار ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے شہید علاء ابو جمال کا جسد خاکی بیت المقدس میں شہید کے ورثاء کے حوالے کیا اوریہ شرط رکھی تھی کہ شہید کی نماز جنازہ میں 200 سے زائد افراد کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے باوجود شہید کے ورثاء نے جمال کی تدفین پرعوام کا جم غفیر جمع کرلیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ طے کیا گیا ہے کہ کسی بھی فلسطینی شہید کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے اسی صورت میں کیا جائے گا بشرطیکہ وہ اس کی تدفین آبائی علاقے کے بجائے کسی دوسرے علاقے میں کریں گے۔

اسرائیلی فوج کے تازہ فیصلے کی منظوری اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کی جانب سے بھی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہداء کے ورثاء کو یہ حق دیا جائے گا وہ اپنی مرضی سے کسی دوسرے شہر کے قبرستان اور جگہ کا انتخاب کریں جہاں وہ اپنے شہید عزیز کو سپرد خاک کرسکیں۔ انہیں شہید کو اپنے آبائی شہر میں سپرد خاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا نیا ڈرامہ، شہداء کی دوسرے شہروں میں تدفین کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.