(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے بیت فجار قصبے میں غلطی سے داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں محفوظ رہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک جیپ اچانک راستہ بھول کر بیت لحم میں فلسطینی قصبے بیت فجار میں داخل ہوگئی۔ اس پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے فوجی جیپ پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فلسطینیوں کی سنگ باری کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی فوجی نے جیپ بھگا دی۔ یوں یہودی فوجی اس موقع پر محفوظ رہے۔خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا ایک ماہ میں دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ غلطی سے داخل ہوگئی تھی جس پر فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کی گئی۔
