• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی ثقافتی سرگرمیاں القدس کا تاریخی تشخص بگاڑنے کی مکروہ سازش قرار

اتوار 29-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1532
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں مقبوضہ بیت المقدس میں حالیہ ایام میں یہودی آباد کاروں کی نام نہاد ثقافتی سرگرمیوں پر فلسطینی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ سرکردہ فلسطینی شخصیات نے یہودی اشرار کی سازشوں پرمتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کا تاریخی تشخص برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کا مرتکب ہو رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس کے سرکردہ مذہبی پیشوا بشپ عطاء اللہ حنا نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور القدس بلدیہ کی سرپرستی میں بیت المقدس میں جاری یہودی ثقافتی سرگرمیوں کو شہر مقدس کی تاریخی، دینی، انسانی اور عرب شناخت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طے شدہ پالیسی کے تحت بیت المقدس کی اسلامی، عرب اور تاریخی شناخت کو مسخ کرنے کی سازش کر رہا ہے مگر بیت المقدس کے باشندے اور فلسطینی قوم اسرائیلیوں کی ان سازشوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عیسائی رہنما کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا تاریخی اور تہذیبی تشخص قائم اور برقرار رکھنے کے لیے مسلمان اور مسیحی برادری ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلتے رہیں گے۔

عطاء اللہ حنا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ کی سرپرستی میں بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے عریاں ریلیاں نکالیں اورثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں مقدس شہر کا تقدس پامال کرنے کی مذموم کوشش کی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فلسطین کی دوسری سرکردہ شخصیات اور مسجد اقصیٰ کے آئمہ کرام کی جانب سے بھی یہودیوں کی نام نہاد ثقافتی تقریبات کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے بیت المقدس کے تہذیبی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے مقامی اور غیرملکی سیاحوں کی موجودگی کی آڑ میں ثقافتی پروگرامات منعقد کیے، ان پروگرامات میں یہودیوں نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل کرتے ہوئے نہ صرف عریاں رقص کیا بلکہ قبلہ اوّل کے قریب نیم عریاں مرد و زن پر مشتمل دوڑ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے القدس میں ہونے والی سرگرمیوں کو ثقافتی سرگرمیاں قرار دیا گیا تاہم فلسطینی شہریوں اور سرکردہ تنظیموں نے یہودیوں کی نام نہاد ثقافتی سرگرمیوں کو بیت المقدس کا تاریخی تقدس پامال کرنے کی سازش قرار دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ثقافتی سرگرمیاں القدس کا تاریخی تشخص بگاڑنے کی مکروہ سازش قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.