• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’اونروا‘ کی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: امریکی اخبار

جمعرات 30-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11885
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کے تمام فنڈزختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی جریدے کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ میں امریکی حکومت کے ایک ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اونروا‘ کی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ اگست کے اوائل میں صدر ٹرمپ، ان کے داماد جارڈ کوشنر اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنے اس فیـصلے سے مختلف حکومتوں کو بھی بتا دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جب اس پر رد عمل معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ’اونروا‘ کی امداد جاری رکھنے یا ختم کرنے کا معاملہ فی الحال حکومت کے ہاں زیربحث ہے۔

خیال رہے کہ امریکا ماضی میں فلسطینی پناہ گزینوں کو سالانہ 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرتا رہا ہے مگر رواں سال امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد کم کرکے 60 ملین ڈالر کردی تھی۔

گذشتہ جمعہ کو ’اونروا‘ کے ہائی کشمنر’پییر کرین پول‘ نے  ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنا امریکا پر فلسطینی تنقید کا رد عمل اور القدس کو اسرایئل کا دارالحکومت قرار دینے کی مخالفت کی سزا دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اونروا‘ 30 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی قلت کا سامنا کررہا ہے۔ اونروا کو اپنے فلاحی منصوبے جاری رکھنے کے لیے فوری طور پر 20 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’اونروا‘ کی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: امریکی اخبار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.