انقرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے ترک موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی شہر القدس کے حوالے کوئی نہیں بحث نہیں چھیڑی جائے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایردوآن نے موریتانیہ کے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنسÂ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "امریکا کی جانب سے سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے اعلان ترکی کے لئے غیر پابند ہے۔ایردوآن نے اس موقع پر کہا کہ بیت المقدس پر اقوام متحدہ کی قرارداد امریکا کو دینا کا متفقہ جواب ہے۔