• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صدر السبسی کی دعوت پر عہد تمیمی تیونس پہنچ گئیں

بدھ 03-10-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala112094
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی کی دعوت پر فلسطینی کم عمر مزاحمت کارہ عہد تمیمی تیونس پہنچ گئی ہیں۔ عہد حالیہ ایام میں یورپی ممالک کے دورے پر تھیں جہاں مختلف تنظیموں کی طرف سے انہیں مدعو کیا گیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیونسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عہد تمیمی کو صدر السبسی کی طرف سے باضابطہ طور پر دعوت پیش کی گئی تھی۔ وہ صدر مملکت کی دعوت پر تیونس پہنچی ہیں۔

ادھر اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق تیونس کی شعبہ اطلاعات کی انچارج عائدہ القلیبی نے کہا ہے کہ عہد التمیمی نے گذشتہ روز صدر السبسی سے قرطاج محل میں ملاقات کی۔

خیال رہے کہ عہد تمیمی سوموار کی شام تیونس کے قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھیں جہاں اس کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔

خیال رہے کہ 19 دسمبر 2017ء کو اپنے گھر میں داخل ہونے والے صیہونی فوجیوں کو دھکے دے کرباہر نکالنےاور بد تمیزی پر تھپڑ مارنے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے عہد تمیمی اور اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا تھا۔ دونوں کو آٹھ ماہ تک پابند سلاسل رکھا گیا۔ عہد تمیمی کی اس جرات پر فلسطینی اور عرب اقوام میں اسے مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصدر السبسی کی دعوت پر عہد تمیمی تیونس پہنچ گئیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.