قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شمالی کوریا نے آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد میں پیانگ یانگ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ پیانگ یانگ فلسطینی مملکت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ان کا یہ مکتوب قاہرہ میں متعین شمالی کوریا کے سفیر ماڈونگ ھوی نے فلسطینی سفیر دیاب اللوح تک پہنچایا۔ اس مکتوب میں شمالی کوریائیÂ لیڈر نے فلسطینیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے اجری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ قاہرہ میں متعین شمالی کوریا کے سفیر ماڈونگ ھوی نے گذشتہ روز سفیر دیاب اللوح سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے کیم جونگ اون کی جانب سے صدر محمودعباس کے نام بھیجا مکتوب بھی ان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے شمالی کوریا کے یوم آزادی پر فلسطینی سفیر نے شمالی کوریائی سفیر کو مبارک باد پیش کی۔
اس مکتوب میں کیم جونگ اون نے صدر محمود عبا، فلسطینی قومÂ اوران کی عادلانہ جدو جہد، مسلوب شدہ حقوق کی بحالی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی۔