(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’’شاس‘‘ موومنٹ نامی ایک تنظیم کے سربراہ ’’اریہ درعی‘‘ کو وزارت داخلہ کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم جلد ہی اس فیصلے کی منظوری دے دیں گے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے دو ماہ قبل سبکدوش ہونے والے وزیر اریہ درعی کو وزارت داخلہ کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر درعی پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے نیتن یاھو کی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔وزیراعظم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 52 میں ترمیم کے بعد مسٹر درعی کو دبارہ وزارت کاقلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے نیتن یاھو کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کو سیاسی مخالفین کی جانب سے اس فیصلے پر سخت مخالفت کاسامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرداخلہ سلوان شالوم چند چند روز قبل جنسی اسکینڈل اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد کابینہ سے نکال دیے گئے تھے جس کے بعد یہ عہدہ عارضی طورپر وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔
