• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام کے معاملہ پر اسرائیلی وزراء کو خاموش رہنے کا حکم

اتوار 15-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6148
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ  شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے پر کسی قسم کی بات چیت سے گریز کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں  وزراء کو تاکید کی ہے کہ وہ سلامتی سے متعلق حساس امور بالخصوص شام میں ہفتے کے روز امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی پر کسی قسم کی بیان بازی سے اجتناب کریں۔

وزیراعظم کی طرف سے یہ تاکید ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ یواف گالانٹ نے کہا تھا کہ شام پر امریکی حملہ ایران اور لبنانی حزب اللہ کے لیے اہم اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہھتیاروں کا استعمال سرخ لکیرعبور کرنے کے مترادف ہے اور اسے انسانیت کسی صورت میں گوارا نہیں کرے گی۔

عبرانی ٹی وی  نے وزیراعظم یاھو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نازک ہیں اور میں کابینہ کے ارکان پر زور دیتا ہوں کہ وہ حساس نوعیت کے سیکیورٹی امور پر کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام میں مختلف اہداف پر میزائل گرائے تھے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شام پر حملے کو کامیاب قرار دیا ہے تاہم شام، روس اور ایران نے اس حملے کو مغرب کی کھلی جارحیت سے تعبیر کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشام کے معاملہ پر اسرائیلی وزراء کو خاموش رہنے کا حکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.