(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حزب اللہ لبنان نے فلسطینی بچے کا سر قلم کئے جانے کے مذموم اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے بدھ کی شام ایک بیان جاری کرکے نورالدین زنکی دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں تیرہ سالہ فلسطینی بچے کا سرقلم کئے جانے کی شدید مذمت کی – نورالدین زنکی دہشت گرد گروہ نے شام کے شہر حلب کے شمال میں واقع حندرات کیمپ میں مجمع عام میں ایک فلسطینی بچے کا سر قلم کردیا اور پھ خوف و وحشت پیدا کرنے کے لئے اسے لوگوں کی نگاہوں کے سامنے لہرایا – حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ یہ نفرت انگیز اقدام فلسطین کی مظلوم قوم کے خلاف ہمہ گیر جنگ کا ایک حصہ ہے- حزب اللہ نے اپنے بیان میں یاد دہانی کرائی کہ علاقے اور دنیا کی بعض حکومتوں کے اقدامات کہ جو اس طرح کے دہشت گرد گروہوں کو ان مذموم جرائم سے پاک سمجھتی ہیں ، ناکام ہوچکے ہیں کیونکہ یہ گروہ کسی بھی دینی اور اخلاقی معیار کے پابند نہیں ہیں- نورالدین الزنکی نامی دہشت گرد گروہ نے منگل کو ایک وحشیانہ اقدام میں حلب کے حندرات کمیپ میں رہنے والے بچے عبداللہ عیسی پر شامی فوج کی طرف سے لڑنے کا الزام لگا کر ، اس کا سرقلم کر دیاہے۔”