• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سیکڑوں یہودی انتہا پسندوں کی الخلیل شہرمیں فلسطینی بستیوں پر یلغار

پیر 19-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlKahlil City
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کو علی الصباح سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی بستیوں میں گھس کر نہ صرف شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتےہوئے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی افواج اور پولیس کی موجودگی میں رات گئے یہودی آباد کار فلسطینیوں کے مکانوں پر حملے کرتے، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے، گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کرتے رہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہودی شرپسندوں نے پرانے الخلیل شہر کی جبل جوہر، جبل جالس، حارہ ابو اسنینہ، حارہ الشیخ، الزاھد، المحاور اور دبویا کالونیوں میں یلغار کی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کرتے رہے۔

ایک عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں حارہ الشیخ میں ناصر اور کائد نامی شہریوں کے مکانوں پر سنگ باری کی اور دونوں مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ یہودی آباد کاروں نے دونوں مکانوں کے مکینوں کو باہر نکالا اور خود اندر گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرتے رہے۔

یہودی شرپسندوں نے گھروں میں لوٹ مارکے دوران ایک کم عمر بچے عبداللہ ناصر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ مقامی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی تو قابض یہودی آباد کاروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.