• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سیکڑوں اطالوی اسکالرز نے اسرائیلی بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

اتوار 31-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0154
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اٹلی کی سات جامعات سے وابستہ محققین اور اسکالرز نے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ کیے گئے تعلیمی معاہدے منسوخ کرنے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اٹلی کے 168 اسکالرز نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا تعلیم سمیت تمام شعبوں میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ’تخنیون‘ نامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت تمام جامعات کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ یہ اسرائیل کے تعلیمی ادارے اسرائیلی فوج کی معاونت کرتے ہیں۔ جو فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

پٹیشن پر دستخط کرنے والے اطالوی اسکالرز کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے سے وابستہ ہونے کی حیثیت سے ہم جامعات کے اسرائیلی ادارے’تخنیون‘ کے ساتھ تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ کیونکہ تخنیون نامی ادارہ اسرائیلی فوج کے لیے اسلحہ کی تیاری پرتحقیقات کرتا ہے۔ اس طرح اس ادارے کے ساتھ تعاون براہ بالواسطہ طورپر صہیونی ریاست کےساتھ تعاون کے مترادف ہے اور اسرائیلی فوج کی معاونت فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم میں حصہ ڈالنے کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی ماہرین تعلیم اور محققین کی جانب سے صہیونی ریاست کے تعلیمی بائیکاٹ کے مطالبے پر کڑی تنقید کی ہے۔ اسرائیلی حکومت بھی اطالوی اسکالرز کے اس اقدام پر سیخ پا ہے۔

دوسری جانب فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اس اطالوی محققین کے مطالبے کو حق بہ جانب قرار دیتے ہوئے یورپ کے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کو مزید موثر بنائیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسیکڑوں اطالوی اسکالرز نے اسرائیلی بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.