(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوڈان میں فلسطینیوں کی حمایت میں سرگرم ایک فلاحی تنظیم نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنظیم کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ روابط بھی قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ’’فلسطین۔ سوڈان بھائی چارہ آرگنائزیشن‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں سوڈان کے وزیرخارجہ کے نام منسوب بیان میں جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ قطعی بے بنیاد ہے۔ وزیرخارجہ کی جانب سے تنظیم پر اسرائیل سے تعلقات کے قیام کا جو الزام عائد کیا گیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے پاداش میں تنظیم کو انتقامی پالیسی کا نشانہ بنانے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے۔ تنظیم اسرائیلی حکومت یا کسی بھی صہیونی ادارے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ صہیونی ریاست سے تعلقات کی خبریں محض جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے کاحصہ ہیں۔
’’فلسطین۔ سوڈان بھائی چارہ فاؤنڈیشن‘‘ کا کہنا ہے کہ اگر تنظیم کے اسرائیل کے ساتھ روابط یا تعلقات کے ثبوت موجود ہیں توانہیں سامنے لایا جائے۔ ورنہ الزام تراشی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
