• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوشل میڈٰیا پر اشتعال پھیلانے کے الزام میں فلسطینی کو سزا

منگل 17-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1389
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی صحافی کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر اشتعال پھیلانے اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں نو ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صحافی سامی الساعی کو صہیونی فوجیوں نے چند ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ذریعے اسرائیل مخالف مواد کی تشہیر کر رہے ہیں۔

اسیر صحافی کی اہلیہ امانی الجندب نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی سالم نامی فوجی عدالت نے اس کے شوہر کو نو ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ الجندب کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے خلاف اسرائیلی پراسیکیوٹرنے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں تیار کردہ فردم جرم کے مطابق فیصلہ سنایا گیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ فیس بک کے ذریعے اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتے رہے ہیں۔

اسیر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے ان کے شوہر کا موقف سننے سے انکار کر دیا اور ان کے وکلاء کو بھی دلائل دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یوں یہ فیصلہ صرف اسرائیلی پراسیکیوٹر کی درخواست پر سنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 35 سالہ صحافی سامی الساعی کو اسرائیلی فوج نے نو مارچ کو حراست میں لیا تھا۔ دوران حراست انہیں وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ کئی ہفتے تک انہیں جنوبی نابلس میں قائم حوارہ ملٹری حراستی مرکز میں رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسوشل میڈٰیا پر اشتعال پھیلانے کے الزام میں فلسطینی کو سزا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.