• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سلام فیاض کی امریکا آمد پر عرب یونیورسٹی کے طلبہ کا شدید احتجاج

منگل 25-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf salam fayaz visit usa
0
SHARES
0
VIEWS
 

مغربی کنارے میں شدید مالی بحران میں گھری فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سلام فیاض کو امریکا جا کر بھی ناقص پالیسیوں کے خلاف غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی عرب یونیورسٹی کے طلبہ نے بدعنوان حکومت کے وزیراعظم کے استقبال میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرکے سلام فیاض سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

سلام فیاض یونیورسٹی میں کامرس فیکلٹی کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تاہم یونیورسٹی کے طلبہ نے انکا استقبال کرنے کے بجائے مغربی کنارے میں سرکاری اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پر ان کے خلاف شدید احتجاج کیا۔طلبہ نے رام اللہ حکومت کے غیر آئینی وزیر اعظم سے تنخواہیں نہ دے کر قوم کے معماروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکا میں ہونے والا اس احتجاج سے سلام فیاض کی حکومت کو شدید دھچکا لگا ہے۔بے حساب غیر ملکی امداد وصول کرنے کے باوجود دو ماہ سے اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے اور مالی بحران کی وجہ سے متعدد محکموں کو بند کرنے والی حکومت کو اس

وقت بھی شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کم درجے کے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کرکے حکومت کے وزراء نے صرف ایک ہفتے  کے دوران بیرونی دوروں پر چھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز بہا دیے تھے ۔ 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.