• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل کا اجلاس،کویت کی اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

جمعرات 25-07-2019
in عالمی خبریں, فلسطین
0
سلامتی کونسل کا اجلاس،کویت کی اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )خلیجی ریاست کویت کا سلامتی کونسل کے جاری اجلاس میں اسرائیل کے مظالم پر شدید ردعمل۔ کویتی مندوب نے اسرائیل کے جرائم پر خاموش عالمی برادری  کوبرابرکا مجرم قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے فلسطینیوں کے خلاف  جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پرعالمی برادری کی طرف سے اختیار کردہ مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

 حالیہ دنوں میں فلسطین کے مختلف علاقوں بلخصوص صور باھر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی فلسطینی مکانات کی مسماری کے حوالے سے بدھ کے روز ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کویت کے مندوب منصور العتیبی نے کہا کہ  صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں پربالخصوص بیت المقدس اور غرب اردن پراپنا ناجائز تسلط مضبوط کرنے کے لیے فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے وہاں سے بے دخل کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کی خاموشی اسرائیل کے حوصلے مزید بلند کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ  ان کے جرائم میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال خوف ناک حد تک خراب ہے لیکن عالمی برادری کو اس کی فکر تک نہیں ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کویت اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کے شدید مذمت کرتا ہے اور  اسرائیلی جرائم کے خلاف مستقل مزاحمت کرتا رہے گا۔

Tags: اسرائیلی مظالم پر سلامتی کونس کا اجلاسکویت کی جانب سے فلسطینی مظالم کی مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.