(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حکومت فلسطین نے سعودی ریاست کی جانب سے 1000 فلسطینی شہریوں کو حج کی دعوت دیئے جانے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو سراہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی حکومت نے سعودی حکومت کی جانب سے 1000 فلسطینی شہریوں کو اپنے اخراجات پر حج کے لیے مدعو کیے جانے والے فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے دونوں ملک مزید قریب آئیں گے۔
خبر کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا کے اس فیصلے پر فلسطینی حکومت اور عوام سعودی ریاست کے مشکور ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی وزارت حج کو سعودی فرماں رواں کے جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا تھا کہ رواں سال حج کے موقع پر فلسطینی شہدا کے خاندانوں کے 1000 افراد کو سعودی حکومت کی جانب سے حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کیا جائے جس کے تمام اخراجات سعودی حکومت خود ادا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق 1000 عازمین حج سعودی حکومت کے خصوصی مہمان ہونگے جن کی دیکھ بھال ،رہائش اور دیگر تمام ذمہ داریاں سعودی وزارت حج ادا کرے گی۔