(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں منعقدہ ایک سیمینار میں صہیونی ریاست کو فلسطینی شہریوں کو زخمی کرنے اور زخمیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کل سوموار کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجئے میں زخمی اورمعذور ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں اور مبصرن نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مبصرین اور انسانی حقوق کے مقررین نے کہا کہ نہتے شہریوں کو بمباری کرکے زخمی کرنا، زخمیوں کے معاملے میں لاپرواہی برتنا اور زخمی حالت میں گرفتار شہریوں پر تشدد کرنا اسرائیل کے وحشیانہ افعال اور جنگی جرائم ہیں جس پرصہیونی ریاست کا عالمی فوجداری عدالتوں میں ٹرائل کیا جانا چاہیے۔
کانفرنس کے اختتام پرجاری کردہ اعلامیے میں فلسطینی ،عرب اور عالمی ذرائع ابلاغ سے اپیل کی گئی کہ وہ فلسطینیوں پر مظالم بالخصوص فلسطینی زخمیوں کے بنیادی حقوق نظراندز کرنے پراسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ فلسطینی زخمیوں کو بھی انصاف فراہم کیا جاسکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی تجزیہ نگار حسن بابا نے کہا کہ عالمی قانون جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو تمام حقوق فراہم کرنے کا ضامن ہے مگر صہیونی ریاست کی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینی بے یاردو مدد گار ہیں۔ اس لیے عالمی سطح پرفلسطینی زخمیوں اور معذوروں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔