مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے منظوری کے بعد رونن منلیس کو فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رونن منلیس آرمی چیف کا خصوصی معاون رہ چکے ہیں۔ انہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ان کی جگہ جنرل موتی الموز کو آرمی چیف کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کی تبدیلی حال ہی میں اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب جنرل حجائی توفولنکسی کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں اس وقت ہٹایا گیا جب ان کے گھر سے ان کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا تھا۔