نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاÂ ہے کہ اہم علاقائی و حریف طاقتوں میں اختلافÂ مشرق وسطیٰÂ کو بڑے تنازع میں دھکیل سکتا ہے، کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰÂ اور شمالی افریقہ پر بحث کے دوران پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کے دوران کہا کہ علاقائی کشیدگی اور بڑی طاقتوں کی سیاست سے مشرق وسطیٰ کا تنازعہ پھیل سکتا ہے جہاں کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یک طرفہ اقدامات اور غلط اندازے خطے کے عوام کے لیے مشکلات ہی لاتے ہیں۔ مشرق وسطی میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل کو عالمی برادری کے سامنے روندا جا رہا ہے اور سلامتی کونسل کے ایکشن نہ لینے سے صورتحال بدتر ہوئی۔ ڈاکٹر لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ہے۔