(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرانا ہتھکنڈہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو پاکستانی قرار دےکراقوام عالم کی نظر اصل مسئلے سے ہٹانا چاہتی ہے اور بی جے پی ہی وہ جماعت ہے کہ جس نے ملک کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے تاہم اس کے لئے انہیں ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق ان کا کہناتھا کہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستانی قرار دینا بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرانا ہتھکنڈہ ہے اور بی جے پی ہی وہ جماعت ہے کہ جس نے ملک کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے
انہوں نےکہا کہ وہ جموں کے لوگوں کو ڈرانے اور اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے کہتی رہتی ہےکہ کشمیر کے لوگ پاکستانی ہیں اور ہم ہی صرف ہندوستانی ہیں جبکہ بی جے پی کو سوچنا چاہیے کہ انہوں نے جموں کے ساتھ کیا کیا؟
آج ہماری زمین اور نوکریوں کو باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے اس صورتحال میں ہمارے بچے بچیاں کہاں جائیں گے؟انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کو یہ لوگ کچھ بھی کہیں اس کا جواب فاروق عبداللہ دے سکتا ہے لیکن انہیں ایک دن جموں کے لوگوں کو جواب دینا پڑے گا۔