اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’جفعاتی‘‘ شہر میں قائم کی اسرائیلی فوجی اڈے میں اسرائیلی فوجیوں کی حالت اس وقت غیر ہوگئی جب انہوں نے زہریلی غذا کھا لی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوجی اڈوں میں صفائی کے انتہائی ناقص نظام کی بنا پر صہیونی اہلکاروں کو بیمار ہونا پڑا۔
کثیر الاشاعت اسرائیلی روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق زہریلی غذا کھانے سے کم از کم اسی اسرائیلی فوجی بیمار ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ جفعاتی شہر کے نواح میں واقع فوجی اڈے ’’کٹسیعوت‘‘ میں پیش آیا۔ خوراک کھانے سے فوجی اہلکاروں کے معدے خراب اور ان کو دست لگ گئے۔ اہلکاروں کی حالت انتہائی زیادہ خراب ہونے پر ان کی تربیتی مشقیں منسوخ کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی مراکز بالخصوص غزہ کی پٹی کے قریبی مراکز میں آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جہاں پر صفائی کے ناقص نظام کی وجہ سے صہیونیوں کو زہریلی خوراک کھانا پڑتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی متعدد بار اسرائیلی فوجی مراکز میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے جنہیں میڈیا پر آنے سے روک دیا گیا تاہم اس مرتبہ متاثر ہونے والے فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے اس واقعے کو میڈیا پر کوریج دی گئی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین