• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کارکنان کے سوشل میڈیا پر صفحات بند

جمعہ 22-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1101
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ کی جانب سے غیر جانب داریت کے تمام دعوے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اس کے کارکنان کے دسیوں صفحات کی بندش سے لی جاسکتی ہے جو اسرائیلی دباؤ کے نتیجے میں بلاک کیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں حماس اور جماعت کے کارکنان سمیت مزاحمتی کارکنوں کے دسیوں صفحات کو فیس بک انتظامیہ نے صہیونی ریاست کی ظالمانہ پالیسی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ فیس بک کی انتقامی پالیسی کا نشانہ خاص طور پر وہ صفحات بنے ہیں جن میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس کی جانب سے بیرزیت، النجاح نیشنل یونیورسٹی کے الخلیل کیمپس، پولیٹیکنیک اور بیت لحم کی الخضوری یونیورسٹی کے طلباء کے صفحات بھی بند کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ غرب اردن کے مختلف شہروں میں حماس کی مقامی تنظیم کے صفحات کو بلاک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے اہل خانہ پر مشتمل ’اہالیان اسیران‘ کمیٹی کے پیجز بھی بلاک کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اب اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اسرائیلی دباؤ میں آکر فیس بک اکثر فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور تنظیموں کے صفحات بلاک کرکے اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کارکنان کے سوشل میڈیا پر صفحات بند
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.