(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مستقل کی کسی بھی جنگ میں سمندر میں اسرائیل نیول فورس اور نیوی کی تنصیبات پرحملوں کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
رپورٹ میں فوجی ذریعے کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایران سے نہ صرف جنگی تربیت حاصل کی ہے بلکہ وہ تمام جدید آلات بھی حاصل کیے ہیں جو بحری کارروائیوں میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے کمانڈوز نے سمندر میں کشتیاں چلانے اور دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرنے کی تربیت اور تکنیکس حاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے سمندر میں کارروائیوں کی تیاری کی اطلاعات کے بعد سمندر میں سرگرم ’’ 916 تیز رفتار گشتی سروس‘‘ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے کسی بھی کارروائی سے نمٹںے کے لیے کود کو تیار رکھیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ایک دوسرے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے سنہ 2014 ء میں غزہ کی پٹی پر جنگ کے دوران کم ہونے والے میزائل کے ذخیرے کی کمی پوری کرلی ہے اور اس وقت حماس کے پاس 12 ہزار راکٹ موجود ہیں۔
