(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کی ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کا ظالمانہ عمل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے کل سوموار کی شام اسلامی تحریک مزاحمت کے 18 اسیران کو ریمن جیل سے نفحہ جیل منتقل کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران میڈیا دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے قیدیوں کی ریمون سے نفحہ جیل منتقل کے عمل کے دوران دونوں جیلوں میں فضاء کشیدہ تھی اور قیدیوں پر خوف طاری تھا۔ صہیونی انتطامیہ نے ریمون جیل کے وارڈ 12 میں پابند سلاسل حماس کے تمام ڈیڑھ درجن اسیران کو نفحہ نامی جیل منتقل کیا۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے نفحہ جیل میں قید کیے گئے حماس کے اسیران کی اور پانی بند کر دیا جس کے نتیجے میں قیدیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس جیل میں قید حماس سمیت دوسرے فلسطینی گروپوں کے اسیران کے اہل خانہ سے ملاقاتوں پر دو ماہ سے پابندی عائد ہے۔