• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حزب اللہ کی جانب سے فلسطینی تنظیموں کو خراج تحسین

جمعرات 31-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9096
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی استقامت اور اسرائیلی جارجیت کے مقابلے میں ان کی شجاعت و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام، غزہ میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے میں ان کی اسقامت، شجاعت اور دلیری کی قدردانی کی گئی ہے۔

بیان میں نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے محصور عوام کا ساتھ دیں۔

دوسری جانب مختلف فلسطینی تنظیموں نے بدھ کی شام جاری کیے جانے والے بیان میں اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی مجاہد تنظیمیں اسرائیل کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

فلسطینی تنظیموں کے مسلح شعبوں نے بھی اعلان کیا کہ وہ وقت گزر گیا جب ہمارا دشمن جھڑپوں کے قوا‏عد اور توازن کا انتخاب کیا کرتا تھا اور آج اگر اس نے حماقت کی تو حملے کے ذریعے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ادھر یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت و پائیداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئٹ پیج پر لکھا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے میزائلوں نے اسرائل کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں فلسطین کی مجاہد تنظیموں نے منگل کے روز کم سے کم بائیس میزائل مقبوضہ علاقوں کی جانب فائر کیے تھے۔ سن دو ہزار چودہ کی پچاس روزہ جنگ کے بعد سے فلسطینیوں کی جانب سے کیا جانے والے یہ بے مثال اقدام ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ اقدامات کا جواب دینے کی اسٹریٹیجی تبدیل ہو گئی ہے اور اگر اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی تو اس کا پوری قوت اور شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحزب اللہ کی جانب سے فلسطینی تنظیموں کو خراج تحسین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.