بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حماس كے رہنما ‘مازن فقہا’ كے قتل کی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غاصب صہيونی حکومت اس حملے ميں ملوث ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ايک بيان ميں مازن فقہا كي شہادت پر ان كے لواحقين، فلسطينی عوام اور حماس تنظيم كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ حماس کے رہنما كا قتل فلسطينی سرزمين پر صہيونيوں كے ناجائز قبضے كے تسلسل كی علامت ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ فلسطين كي مكمل آزادی تک صہيونوں كے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ جمعہ كو صیہونی دہشتگردوں نے غزہ كے علاقے تل الہوی ميں حماس كے مشہور رہنما مازن فقہا كو شھید كرديا تھا۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کمانڈر مازن فقہا کی قاتلانہ حملے میں شہادت سنگین جرم ہے۔ فقہا کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مازن فقہا کے قتل میں صہیونی خفیہ ادارے ملوث ہوسکتے ہیں۔ حماس اور حزب اللہ کے دشمن ایک ہیں۔ یہ بات حتمی ہے کہ جس دشمن نے فقہاء کو اس کے شہر سے بے دخل کیا وہی اس کی شہادت کا بھی ذمہ دار ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے فنگر پرنٹ اور مجرمانہ قتل اور بزلانہ حملے کا ثبوت ہیں۔
حماس تنظيم كی فوجی شاخ عزالدين قسام بريگيڈ نے كہا ہے كہ اس بزدلانہ كارروائی ميں ناجائز صيہونی حکومت ملوث ہے۔ قسام بريگيڈ کا كہنا تھا كہ صہيونی حکومت کواس قتل كی بھاری قيمت چكانی پڑے گی۔ ياد رہے كہ حماس كے 35 سالہ رہنما مازن فقہا 2011 ميں صيہونی جیل سے رہا ہوئے تھے۔