روزنامہ قدس نیوز ایجنسی : لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اتوار کی علی الصبح لبنان کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی جدید ڈرون طیارے کو اتار کر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔
روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والی خصوصی اطلاعات کے مطابق اتوار 25 اگست کی علی الصبح حزب اللہ کے عسکری ذرائع نے لبنانی و شامی حدود میں پرواز کرنے والے اسرائیل کے ایک جدید ڈرون طیارے کو اتار کر اپنے قبضہ میں لیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کی کامیابی سےانکار اوراپنی حزیمت کی پردہ پوشی کی بھرپورکوشش جاری ہے جبکہ عالمی خبر رساں ادارے نے رائٹرزاور اسرائیلی خبر رساں ادارے ہاآریز(haaretz) نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔
حزب اللہ کے میڈیا سینٹرسے جاری بیان میں اسرائیلی پروپیگنڈے کی قطعاؑ نفی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون گرایا نہیں بلکہ محفوظ انداز سے اتارکراپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی حزب اللہ اسرائیلی ڈرون طیاروں کو اپنے قبضہ میں لے کر اسرائیل کو شکست دی ہے، مزید اطلاعات کے مطابق آج لبنان کے مقامی وقت ساڑھے پانچ بجے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ خطاب کریں گے اور اس واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گئی۔
