• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حزب اللہ لبنان نے شام کی تقسیم سے متعلق اسرائیلی منصوبے سے خبردار کیا

منگل 19-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1066
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے پیر کو ایک بیان میں جولان کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی حکومت کی کابینہ کے اجلاس کی تشکیل کے اقدام اور اس علاقے پر اسرائیل کی حاکمیت کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دعووں کی مذمت کی اور شام کو تقسیم کرنے کی اس غاصب حکومت کی سازش سے خبردار کیا۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام، عرب قوم کے خلاف اس حکومت کی جارحانہ ماہیت اور اس کی توسیع پسندی کا منھ بولتا ثبوت ہے- حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ کا یہ اقدام، شام کے امور میں کھلی مداخلت، اور تکفیری دہشت گردوں کا براہ راست تعاون کرنے کے ذریعے، مقبوضہ جولان کو شام سے علیحدہ کرنے کی سازش ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس کہ بعض عرب ممالک فتنہ انگیزی اور منافرت پھیلانے، نیز دہشت گردوں کی ہتھیاروں اور پیسوں سے حمایت کرنے کے ذریعے، صیہونیوں کے نئے اور پرانے منصوبوں اور اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے اتوار کو اپنی کابینہ کے اجلاس میں عالمی برادری سے کہا کہ وہ جولان پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کر لے – نتن یاہو نے ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت اپنی کابینہ کا اجلاس مقبوضہ جولان میں کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحزب اللہ لبنان نے شام کی تقسیم سے متعلق اسرائیلی منصوبے سے خبردار کیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.