مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمہوریہ سلوا کیہ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں سلواکیہ کے سفارت خانے کی تل بیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلواکیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلواکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر’انڈریہ ڈانکو‘ نے اپنے سرکاری دورہ اسرائیل کے دوران تل ابیب سے اپنے سفارت خانے کی القدس منتقلی کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ادھر تل ابیب میں سلواکیہ کے سفارت خانے کی طرف سے اپنی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سلواکیہ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا ہے اور وہ جلد ہی اپنا سفارت خانہ بھی بیت المقدس منتقل کرے گا۔
سلواکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملک کی حیثیت سے بیت المقدس کے تنازع کے حتمی حل تک کوئی فیصلہ نہیں کرےگا۔ القدس کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی اور اسرائیلی باہمی بات چیت کے ذریعے طے کریں۔