• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جرمانوں کی آڑ: صہیونی عدالتیں فلسطینیوں کو لوٹنے کا آلہ کار بن گئیں

جمعرات 04-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2099
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی عدالتوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے فلسطینی بچوں سے جرمانوں کی آڑ میں بھاری رقوم لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نام نہاد جرمانوں کی آڑ میں جولائی کے دوران 34 فلسطینی بچوں سے بلا جواز مقدمات کے بہانے کم سے کم 33 ہزار شیکل کی رقم ہتھیا لی گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 9 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی عدالتیں فلسطینی خاندانوں کو لوٹنے کا آلہ کار ثابت ہو رہی ہیں۔ معمولی واقعات میں گرفتار بچوں کو بھاری جرمانے کیے جاتے ہیں جو ان کے والدین کو مجبور اپنے بچوں کو چھڑانے کے لیے ادا کرنا پڑتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے دوران اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت میں 34 فلسطینی بچوں کو جرمانے کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 33 ہزار شیکل بنتی ہے۔ جرمانوں کی سزا ان بچوں کو دی گئی جن کی عمریں 14 اور 17 سال کے درمیان تھیں۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ عوفر کی فوجی عدالت کی طرف سے ایسے 10 بچوں کو ایک ایک ہزار شیکل جرمانے کیے گئے جن کی عمریں 16 سال یا اس سے کم تھیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجرمانوں کی آڑ: صہیونی عدالتیں فلسطینیوں کو لوٹنے کا آلہ کار بن گئیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.