غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام UNDP کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے جاپان اور ناروے کے سفیر گذشتہ روز غزہ پہنچے جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق Â فلسطین میں متعین جاپانی سفیر تاکیشی اوکیو اور ناروے کے سفیر ھانس جیکو تین دیگر اہم عہدیداروں کے ہمراہ غزہ پہنچے۔دونوں ملکوں کے سفیر آج غزہ سے واپس غرب اردن جائیں گے۔ تاہم غزہ میں انہوں نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔